کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے فنکشنل مسلم لیگ ہاوس سانگھڑ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے جہنوں نے کرپشن کی ہے ان کی پکٹر کا آغاز ہوچکا ہے جو سمجھ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے عدالتیں آزاد ہیں وہ ان سے رجوع کرسکتے ہیں
مسلم لیگ ن کے رہنما نثااللہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا اس کے بارے میں صوبائی حکومت ہی بتا سکتی ہے اگر سندھ سے گرفتار کیا جاتا تو میں معلومات حاصل کرکے حقیقت بتاسکتاان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے جلد اسمبلی سے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل کیا جائے گاجی ڈی اے کا وزیر اعلیٰ بنے گاسب اس پر متفق ہوچکے ہیں نام جلد سامنے آجائے گا پیپلز پارٹی سے جو ممبران اس میں شامل ہورہے ان میں ان کی تعداد زیادہ ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف بھرپور ایکشن ہو حکومت میں کس کو کتنا حصہ ملے گا یہ سب ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹ آئی کے اتحادی ہیں گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سندھ کی بہتری کے حوالے سے سانگھڑ کے حوالے سے میرپورخاص کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ بجٹ میں ہمارے حلقوں کے لئے خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے تمام اپوزیشن کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں جو جلد ریلز ہوجائیں گے ان کا تھا کہ وفاقی بجٹ آنے سے آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہوگی ٹیکس بہت زیادہ لگے ہیں حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں تھا
مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو بجٹ میں نظر ثانی کرنی پڑے گی جولائی کے بعد عوام پر مہنگائی اور ٹیکس کا مزید بوجھ پڑنے والا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی بجٹ کی حمایت کرتے ہیں مگر مہنگائی کی حمایت نہیں کرتے مہنگائی کے معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں کیونکہ ہم نے عوام میں جانا ہے بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلارہے ہیں سندھ حکومت نے ہر ایک چیز پر ٹیکس کی بھرمار کردی ہے وہ ان کو نظر نہیں آرہی ہم کو ایشو ٹو ایشو بات کرنے والے لوگ ہیں ہم عوام کی پارٹی ہیں اور عوام کے ساتھ ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں
ہم ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرتے عوام کے سامنے ہیں لاہور میں بیٹھ کر باتیں نہیں کررہے عمران حکومت کو آئے ہوئے ایک سال ہوا ہے سابقہ حکومتو ں نے خزانہ ہی لوٹا ہے اور کچھ بھی نہیں کیا حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا اگر نیب کسی کو پکٹر رہی ہے تو اس کے پاس شواہد بھی ہوں گے خوامخواہ شور مچایا جارہا ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کے پکٹرے جانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے بھی ہو علی احمد مہر کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے
وہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گا علی احمد مہر عوامی لیڈر ہے ان کی فتح یقینی ہوگی اگر سندھ حکومت نے غیر قانونی مداخلت نہ کی تو جیت ہماری ہوگی بلدیاتی الیکشن میں پورے سندھ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی گیارہ سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپوزیشن والوں کو ترقیاتی فنڈز ہی جاری نہیں کئے ہیں او جی ڈی سی ایل کے فنڈز کی بھی انکوائری ہونی چاہئے جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو فنکشنل مسلم لیگ نے بارہ اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کرلی ہے جلد پورے سندھ میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد ورکر کنونشن کا ضلعی سطح پر انعقاد کیا جائے گا
ہمارے کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج ہورہی ہیں ہم کارکنوں کو کسی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہتے وقت آنے پر حساب برابر کردیا جائے گاوفاقی حکومت فاٹا کو ترقیاتی فنڈز بے شک دے مگر سندھ سے کٹوتی کیوں کی جارہی ہے حالانکہ سندھ تو وفاق کو کماکر دیتا ہے اس کی کٹوتی نہ کی جائے سندھ تو پہلے ہی اتنا کچھ کماکر وفاق کو دے رہا ہے بدلے میں وفاق سندھ کو کیا دے رہا ہے جہاں کی مواصلات تعلیم صحت پینے کا صاف پانی کی کیا صورت حال ہے جو سب کے سامنے ہے سندھ کی عوام پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے
سانگھڑ میں بنے والے روڈ ایشابینک کا اہم کردار ہے سندھ حکومت کا کوئی کردار ہی نہیں ہے سانگھڑ سے گیس وفاق کو دی جاتی ہے مگر سانگھڑ ضلع کی عوام گیس کی سہولت سے محروم ہے سندھ میں صرف کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ہے جی ڈی اے کی حکومت سندھ کی عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرے گی سانگھڑ میں کوئی عوامی لائبرئیری نہیں ہے یونین کونسل کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے۔