جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ڈیم ٹوٹ گیا، چھ افرادہلاک، 18لاپتہ،ایمرجنسی نافذ

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرمیں بدھ کودہائی کی شدیدترین مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے دوران ایک ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں چھ افرادہلاک اورکم ازکم 18لاپتہ ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے بتائی۔ ”ڈرون استعمال کرکے ہم نے چھ لاشوں کی نشاندہی کی ہے

اور18سے زائدافرادابھی تک لاپتہ ہیں،یہ بات بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس (این ڈی آرایف)کے ترجمان الوک اواستھی نے غیرملکی خبررساں ادارے کوبتائی۔ اواستی نے مزیدبتایاکہ گزشتہ رات تیواڑی ڈیم ٹوٹنے کے بعدہم نے دوٹیمیں تشکیل دی ہیں اورزندہ بچ جانے والے افرادکوتلاش کررہے ہیں“۔ این ڈی آرایف کے علاوہ پولیس ٹیمیں اورسرکاری اہلکاربھی ممبئی سے 275کلومیٹر(70میل)دورراتنگری میں زندہ بچ جانے والے افرادکوتلاش کررہے ہیں۔ ممبئی میں منگل کے روز شدید بارشوں کے بعد ایک کچی آبادی میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے جبکہ آنیوالے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔20ملین آبادی کے ساحلی شہر میں بدھ کے روز شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جہاں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں جیسا کہ سیلاب پانی نے ریلوے لائنوں کو منقطع کردیا ہے، ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند ہو گیا ہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔بھارت میں مون سون کے دوران مسلسل بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ سٹرکچرز کے باعث عمارتیں منہدم ہونے اور ڈیم ٹوٹنے کے واقعات عام ہوتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…