اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ سلمان نے اللہ کے مہمانوں کیلئے خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا، اللہ کے مہمانوں کو کیا کیا سہولیات پیش کی جائیں گی؟

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اللہ کے مہمانوں کے لیے ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کا افتتاح کردیا جو سعودی ویژن 2030 پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں مکہ مکرمہ کے قصرِ صفا میں سعودی فرماں روا کی سرپرستی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں حج اور عمرے کے سعودی وزیر اور ضیوف الرحمن خدمت

پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضیوف الرحمن خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030 کا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔ڈاکٹر بنتن کے مطابق اس پروگرام کے تحت اللہ کے مہمانوں کا حرمین شریفین تک پہنچنا آسان بنایا جائے گا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے سفر کے تمام مراحل میں سہولیات پیش کی جائیں گی۔ مختلف شعبوں میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان اعلی ترین معیار کی خدمات پیش کی جائیں گی۔ اللہ کے مہمانوں کو مملکت سعودی عرب میں موجود آثار قدیمہ کے اور تاریخی مقامات سے متعارف کرایا جائے گا تا کہ وہ ایمان سے بھرپور روحانی، مذہبی اور ثقافتی تجربے سے گزریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔بعد ازاں خادم حرمین شریفین کو ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کی دستاویز پیش کی گئی جو 130 سے زیادہ منصوبوں پر مشتمل ہے۔ اس دستاویز کی تیاری میں 30 سے زیادہ سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔ ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے 3 تزویراتی اہداف ہیں۔ ان میں مزید معتمرین کی میزبانی کو آسان بنانا، حرمین شریفین تک رسائی کو آسان بنانا اور حجاج کرام اور معتمرین کو اعلی ترین معیار کی خدمات پیش کرنا شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…