بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اسرئیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، القدس کانفرنس میں پاکستان کا دو ٹوک موقف

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ پاکستان اسرئیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، ہم یمن ایشو پر فریق نہیں بنیں گے،ایران ترکی انڈونیشیا کو اسلامی دنیا میں فرنٹ رول ادا کرنا ہو گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا واضح موقف ہے ہم یمن ایشو پر فریق نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی میں تبدیلیاں کر کے بہت بڑی غلطی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے القدس سے متعلق

ہر بین الاقومی معاہدے کو پامال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی مدد کرنے والے اداروں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرئیل کو سپورٹ کرتے ہوئے گولان ہائیٹس کو اسرئیل کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرئیل کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کشمیر پر اپنے قبضے کو جائز کرنے کیلیء کوشش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ اسرئیل اور ہندوستان کی مثلث بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرامپ ڈیل آف سنچری کے تحت فلسطین کو خریدنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں ہم کس مسلمہ امہ کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ القدس کا دن آج اگر منایا جارہا ہیتو وہ ایران کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران ترکی انڈونیشیا کو اسلامی دنیا میں فرنٹ رول ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرئیل کو تسیلم نہیں کرسکتا ہم قائد اعظم کیفرمان کے روگردانی نہیں کرسکتے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ نے کہاکہ فلسطین پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے،دشمن نے سب سے پہلے اسلامی شناخت کے نظرئے کو نقصان پہچایا۔رہنما مسلم لیگ ن پیر صابر شاہ نے کہاکہ مسلم ممالک کو آپس میں دست وگریباں کرکے ہمیں کمزور کیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ علامہ اقبال کے نظریہ اسلامی وحدت میں ہی ہماری طاقت مضمر ہے۔سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ اسرئیل کو تقویت دینے والا امریکہ کا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت اور جمہوریت کا نام نہاد چمپئن امریکہ مسلمہ امہ کا حقیقی دشمن ہے۔

سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ مسلم ممالک میں نااتفاقی انتہائی افسوس ناک ہے۔رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہاکہ فلسطین پر اس سال خطرات بڑھتے نظر آرہے ہیں۔پاکسان کو بہت ہی محتاط ہو کر فیصلے کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان یمن جنگ پر فریق بنتا جارہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی تما م سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ فلسطینوں کے بنیادی انسانی حق کے خلاف کسی قسم کی مفاہمت کا حصہ نہیں بنے گئے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین کو مسلمانوں کے دل ودماغ سے نہیں نکالا جاسکتا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ پاکستان کو مجبور کیا جار ہے کہ اسرئیل کو تسلیم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیل آف سنچری کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ کوئی غیر ت مند انسان اس پر ڈیل پر دستخط نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں

جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم القدس درحقیت مظلومین سے اظہار یکجہتی کا دن بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم جمعہ الوداع ملک گیر یوم القدس منائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کرے۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو کرپٹ حکمرانوں سے نکال کر عوام کے ہاتھ میں دیا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے فلسطین ایک ریاست ہے جسکا دارلحکومت بیت المقدس ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غ علامہ اکبر کاظمی نے کہاکہ ڈیل آف سنچری کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی غیور قوم اسرئیلی قبضے کو بھی تسلیم نہیں کرے گی۔ سید اسد عباس نقوی نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اب تک اسرئیل کا قبضہ جاری ہے سید اسد عباس نقوی نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف مسلم حکمرانوں نے صرف قرادایں پیش کیں کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی بھی قسم کی سودے بازی کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم جمعہ الودع بھرپور انداز میں یوم القدس منائیگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…