بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رکن اسمبلی ہیلمٹ پہن کر اسمبلی پہنچ گئے، ایسی دلچسپ وجہ بتا دی کہ آپ مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی ہیلمٹ لیکر آگئے۔ایوان کی کارروائی کے دوران انہوں نے ہیلمٹ پہن کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی رکن نے ہمارے ایم پی اے کو ہیڈفون دے مارا تھا اس لئے معلوم نہیں کب کہاں سے کوئی کچھ دے مارے اس لئے حفاظت کیلئے ہیلمٹ پہن کر آیا ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر اور جمال شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری

نے کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ اسمبلی ہے کوئی موٹر سائیکل نہیں،جمال صدیقی نے جواب دیا کہ مجھے خطرہ ہے میری بہن مجھے مار نہ دیں اسی لئے ہیلمٹ پہن کر آیا ہوں،جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ اپنی تقریر کریں ادھر کان نہ دیں،جمال صدیقی نے جواب دیا کہ ہم تقریر کرتے ہیں کارکردگی بتاتے ہیں تو شور شروع ہوجاتا ہے،اپنی تو کارکردگی ہے نہیں ان کی اگر کچھ ہوگا نہیں تو بچارے کیا بتائیں گے،یہ میری بہنیں ہیں ان کو کیا کہوں یہ تو شور ہی مچائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…