جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر پاکستان میں سونے کی خریدو فروخت پربڑی پابندیاں عائد کرنے کی تیاریاں، تاجروں کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی )پاکستان میں سونے چاندی کے زیورات کی ایکسپورٹ سے ہر سال زرمبادلہ کے زخائر میں خاطر خواہ اضافہ سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہورہی ہے۔ اب کچھ باہر کی تنظیمیں اس کاروبار میں قدغن لگاناچاہتی ہیں۔ پاکستان جیمز جیولرز ٹر یدڑز اینڈ ایکسپورٹ ایسویشن کے چیئرمین اختر خان ٹیسوری نے سونے کی خرید و فروخت صرف ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کاردز کے ذریعے کرنے کی FATF’s کی حکومت پاکستان کو پیش کی گئی تجاویز پر اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے

برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس طرح کی تجاویز سے ہمارے ممبران کا کاروباربری طرح متاثر ہوگا۔ ہمارے یہاں کی قدیم روایات کے مطابق بیشتر خریدار اپنے پیاروں کی شادی بیاہ کے مواقع پر سونے کے زیوارات خریدتے ہیں۔ اس میں امیر غریب سب ہی شامل ہیں۔ گاہک اپنی مرضی اور حیثیت کے مطابق زیورات کی آسان خریدی چاہتے ہیں اگر چہ ان پر کریڈٹ یاڈیبٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کی پابندی لگائی گئی تو وہ ممکن نہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ عوامی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی تجویز کو قبول نہ کرے کسی بھی فصیلے سے پہلے ایسو یشن کو اعتماد میں لیا جائے۔ ہماری ایسویشن نے اس اہم معاملے پر مینجنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور اس معاملے پر حکومت پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی FATF’sکی جانب سے اپنانے کے لیئے جو تجاویزات حکومت کو پیش کی ہے اسکی اصل حقائق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیئرمین اختر خان ٹیسوری کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں حکومت پاکستان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جیمز اینڈ جیولرز ایسویشن قانون کی پاسداری کرتے ہوئے مکمل تعاون کرتی رہیگی اور اس بات کی سختی سے نگرانی کرتی رہیگی ہماری ایسو یشن کا ممبر کسی غیر قانونی چیزوں میں ملوث نہ ہوں۔ اگر کوئی ممبر کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا تو اس کی ممبر شپ منسوخ کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…