جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

باکسر عامر خان کی چھٹے راؤنڈ میں ریٹائر ہونے کے بعد حالت انتہائی تشویشناک، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن ) امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد ہسپتال پہنچنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آگئی ہے۔دورانِ فائٹ نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے۔امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی باکسر کرائفورڈ اور برطانوی باکسر عامر خان کے

مابین ویلٹر ویٹ کیلئے مقابلہ ہوا تھا جس کے چھٹے راؤنڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔چھٹے راؤنڈ کے دوران کرافورڈ نے ایک لو پنچ مارا تھا جس کے باعث عامر خان مقابلے سے ناک آٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائر ہوگئے۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کے پیشاب سے خون آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں لو پنچ لگا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا تمہیں اب بھی تکلیف ہورہی ہے تو میں نے کہا کہ ہاں، جس کے بعد مقابلہ ختم کردیا گیا۔عامر خان نے کہا کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ ان کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے 5 منٹ تک کا وقت تھا اگر انہیں اس بات کا پتا ہوتا تو وہ ناک آٹ ہونے کو ترجیح دیتے۔ یاد رہے کہ ڈبلیو بی اوویلٹرویٹ چیمپئن شپ میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کو ہرا دیا تھا، عامر خان کو 4 پوائنٹس سے شکست ہوئی جس پر انھوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کر لی۔امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس بنائے جبکہ عامرخان کے 45 پوائنٹس رہے۔عامر خان نے 5 رانڈز تک ٹیرنس سے خوب مقابلہ کیا تاہم چھٹے رانڈ میں وہ ناک آوٹ ہو گئے، رنگ کی جانب سے کہا گیا ہیکہ عامر خان کوامریکی باکسر ٹیرنس نے بلو دی بیلٹ ہٹ کیا تاہم ریفری نے تسلیم نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…