جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

درآمدات کا سلسلہ ختم کر دیں ورنہ ۔۔۔۔۔ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو امریکہ نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکابہت جلد یہ اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے کہ ایرانی تیل درآمد کرنے والے تمام ممالک مختصر عرصے کے بعد اپنی اس درآمدات کا سلسلہ ختم کر دیں بصورت دیگر انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ یہ بات امریکی اخبار نے بتائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ برس مئی میں ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان (2015 میں طے پائے گئے) جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدہ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد نومبر میں امریا نے ایرانی تیل کی برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ واشنگٹن کی جانب سے تہران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے دائرے کو کم کرے اور مشرق وسطی میں شدت پسندوں کے لیے اپنی سپورٹ کا سلسلہ بند کرے۔پابندیوں سے ہٹ کر امریکا نے ایران نے تیل کی خریداری کم کرنے والے آٹھ ممالک کو استثناء دیا تھا کہ وہ مزید چھ ماہ تک پابندیوں کا سامنا کیے بغیر خریداری جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ آٹھ ممالک چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ترکی، اطالیہ اور یونان ہیں۔امریکی اخبار کے لکھاری جوش روجن نے امریکی وزارت خارجہ کے دو ذمے داران کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ اعلان کریں گے کہ مؤرخہ دو مئی سے وزارت خارجہ کسی بھی ایسے ملک کو پابندیوں سے مستثنی نہیں کرے گا جو اس وقت ایرانی خام تیل یا اس کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کر ہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے منع کر دیا۔اسی طرح توانائی کے وسائل کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے معاون فرینک وینن نے بدھ کے روز یہ بات دہرائی تھی کہ امریکی انتظامیہ کا ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد ایران کی تمام برآمدات کو روک دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…