جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا رواں سال حج عمرہ کرنیوالے افراد کیلئے’’ ای ویزا‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ، درخواست گزاروں کو سعودی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن ) سعودی عرب نے رواں سال حج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کیلئے’’ ای ویزا‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تما م افراد کو ہدایات جاری کی ہے کہ 20اپریل سے پہلے حج یا عمرہ کیلئے درخواست دہندگان اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ اعتماد میں رواں سال میں حج کرنے والے 50 فیصد افراد کی بائیومیٹرک کی تصدیق کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اعتماد کے تمام دفاتر میں درخواست گزاروں کو ہرممکن سہولیات

فراہم کی جارہی ہیں۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال حج وعمرہ کرنے والے درخواست دہندگان کی سہولت کیلئے ’’ای ویزا ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سعودی سفارت خانے نے درخواست دہندگان کو ہدایات جاری کی ہیں جن افراد نے 20اپریل سے پہلے حج یا عمرہ کیلئے درخواست جمع کرواچکے ہیں وہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ای ویزا نظام کے تحت درخواست میں اپنی معلومات فراہم کریں۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواستیں خود کار نظام کے تحت بنیادی معلومات فراہم کرنا ہونگی ، جس کے بعد درخواست گزار بقیہ فارم پر کرکے الیکٹرونک ویزے کیلئے اپلائی کرے گا۔واضع رہے کہ رواں سال حج کیلئے 60فیصد سرکاری حج کرنے والے درخواست دہندگان سعودی عرب کی جانب سے مقررکردہ کمپنی ’’اعتماد‘‘کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کروا رہے ہیں ، اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کرنے والے افراد میں 50فیصد افراد کی بائیومیٹر ک تصد یق کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔اعتماد کے کنٹری ڈائریکٹر طارق الہی کا کہنا ہے کہ اعتماد پورے میں قائم کردہ سنٹرز کے ذریعے حج اور عمرہ کے متمرین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اعتماد کے دفاتر میں تیار عملہ حج کرنے والے درخواست گزاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہا ہے ، اس سلسلے میں درخواست گزاروں کی پینے کا صاف پانی اور درخواست کرنے پر چائے بھی مہیا کی جائے گی۔ پاکستان میں اعتماد کے دفاتر 22شہروں میں خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…