لاہور(اے این این)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جیل کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔نواز شریف کا گردوں کا مرض اسٹیج 3 پر ہے۔ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے
اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فورا علاج ہونا چاہئیے۔نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ میں آج (ہفتہ کو) کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کے ڈاکٹرز اور مجھے ان تک رسائی نہ دی گئی تو میں دھرنا دوں گی اور ڈاکٹرز کو اجازت ملنے تک جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی تھی۔