جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دنیا میں کس ملک کی قوم سب سے زیادہ خوشی رہتی ہے؟ تازہ فہرست جا ری ، پاکستان اور بھارت کس نمبر پر؟

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(اے این این ) دنیا بھر میں خوش رہنے والی اقوام میں پہلا نمبر فِن لینڈکا ہے اور اس فہرست میں جنوبی سوڈان سب سے آخری نمبر پر ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا میں پاکستان اس فہرست میں پہلے اور افغانستان ساتویں یا آخری نمبر پر ہے۔اقوامِ متحدہ کے تحت جاری ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ بدھ کو جاری کی گئی جس میں ایسے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جہاں کی اقوام مطمئن اور مسرور ہیں۔

اس فہرست کی تیاری میں سروے کیے گئے ہیں جن میں کئی رحجانات اور عوامل کو مدِنظر رکھا گیا ہے جو کسی ملک کی عوام میں خوش رہنے کے رحجان کو ظاہر کرتے ہیں۔فہرست کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک میں فِن لینڈ کا پہلا نمبر ہے جس کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں جبکہ نچلے ترین درجے یا کم ترین مسرور ممالک میں اول نمبر پر جنوبی سوڈان، سینٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، تنزانیہ، روانڈا، یمن، ملاوی، شام، بوٹسوانا اور ہیٹی شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر امریکا عالمی فہرست میں انیسواں خوش ترین ملک ہے۔واضح رہے کہ 2012 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 20 مارچ کو عالمی یومِ مسرت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی سال خوش ترین اور کم خوش ترین ممالک کی پہلی رپورٹ منظرِ عام پر آئی تھی اور اس لحاظ سے یہ ساتویں رپورٹ ہے جس میں اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔رپورٹ مصنفین کے مطابق سروے میں چھ عوامل کو بطورِ خاص مدِ نظر رکھا گیا ہے جن میں آمدنی، آزادی، (باہمی) اعتماد، صحت مندانہ طرزِ زندگی، سماجی مدد اور سخاوت یا رقم دینے کی عادات کو دیکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں دنیا کے 156 ممالک کو شامل کیا گیا۔اس فہرست میں پاکستان کا عالمی نمبر 67 واں ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ بھارت سمیت تمام ممالک سے بہت آگے ہیں۔ اس فہرست میں بھارت کا نمبر 140 واں ہے جو گزشتہ برس 133 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم پاکستانی سخاوت اور خیرات کرنے کی فہرست میں بھی جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہیں۔واضح رہے کہ دس کم ترین ممالک جنگ، غربت اور دیگر سماجی مسائل کے شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں کے عوام اپنی زندگی سے مطمئن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…