جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد سمیت ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد متحدہ مجلس عمل کی مضبوط جماعت نے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیاہے کہ جماعت اسلامی انتخابی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے اور اپنے پرچم اور نشان پر حصہ لے گی ۔ لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں منعقدہ ایم ایم اے کے اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کے ہمراہ شرکت کی اور ایم ایم اے کی قیادت کو جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور

مرکزی شوریٰ کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی اسلامی نظریاتی سرحدوں ، اسلامی قوانین کی حفاظت ، ملک سے سود کے خاتمہ اور دینی ایشوز پر دینی جماعتوں کا بھر پور ساتھ دے گی البتہ سیاسی و انتخابی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذ پر مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے ۔ قرضوں اور سود کا بوجھ کم ہونے کی بجائے بڑھ گیاہے ۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی کی چوری کی گئی دولت کی واپسی کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا ۔ ڈیم فنڈ میں اندرون و بیرون ملک کوئی خاص پذیرائی نہیں ہوئی ۔ اندرون ملک محصولات میں 235 ارب روپے کی کمی ہوئی ، افراط زر بڑھ رہاہے ، عملاً مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہو چکاہے ۔ پاکستان پر آئی ایم ایف کا دباؤ بڑھتا جارہاہے ۔ بھارت پاکستان کے خلاف اقتصادی نقصانات کو بڑھانے کے لیے تیز ترین لابنگ کر رہاہے حکومت پر یشانی اور افراتفری میں منفی اقدامات سے عوام کا اعتماد بھی ختم کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم قومی قیادت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے رہے ۔ حکومت کو اپنا منفی اور ملک کے لیے نقصان دہ رویہ بدلنا ہوگا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی امن کے قیام کے لیے امریکہ کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کی سرپرستی چھوڑ کر داعش ، بلیک واٹر اور ایرک پرنس کے تحت بدلتے ناموں والی دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائے ۔ امریکہ طویل مدت سے جاری اسلام و مسلم دشمنی کو ختم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے سیاسی اور معاشی فوائد کے لیے پوری دنیا کو بدامنی کا شکار کر رہاہے ۔ لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف آواز بلندکرنے پر بھی زور دیا ۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…