ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر کتنے ہزار افراد نے دستخط کردیئے

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بھارتی قیدی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔یہ اعلان پاکستان کی طرف سے امن کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر اپنے پرائے سب نے وزیراعظم عمران خان کو سراہنا شروع کر دیا ہے۔عمران خان کو نوبل پیش پرائز دینے کے لیے امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر 21 ہزار افراد نے دستخط کر دئیے ہیں۔اسی حوالے سے امریکی کامیڈین جیریمی میکلین نے بھی عمران خان کو امن کا پرائز دینے کا مطالبہ کیا ہیانہوں نے کہا کہ کیا ہم اوبامہ سے نوبل پرائز لے کر عمران خان کو دے سکتے ہیں؟۔ کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان افغانستان میں بھی امن بحال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو مستقبل میں وہ بھارت سے تعلقات استوار کرنے اور افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے نوبل پرائز کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو نوبل پرائز دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ عمران خان عظیم آدمی ہیں ان کی وجہ سے ہم خود پر فخر کر رہے ہیں،عمران خان نوبل پرائز فار پیس کے حقدار ہیں،۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر کہا اور ان کو نوبل پرائز کا حقدار بھی قرار دے دیا۔واضح رہے پاکستان نے دو روز قبل بھارتی پائلٹ کو حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کل بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے آج سہہ پہر واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…