اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی سنیٹر کرشنا کماری کوہلی نے کہا ہے کہ میرے والد کو ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ میں اسلام آباد میں کیا کام کرتی ہوں وہ ابھی بھی لوگوں کو بتاتے ہیں کہ مجھے اسلام آباد میں اچھی نوکری مل گئی ہے ،ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کو
بتاتی ہوں کہ میں سینیٹر بن گئی ہوں چونکہ ان کو سینیٹر کا پتہ نہیں تو وہ سینیٹر کی بجائے جنریٹر کہتے ہیں۔ جب میں سینیٹر بن کر پہلی مرتبہ اسلام آباد آئی تھی تو میرے ساتھ 20سے25لوگ آئے تھے۔ پیپلز پارٹی نے کچلے ہوئے طبقات سے پڑھی لکھی خاتون کو ایوان بالا میں آنے کا موقع دیا۔