بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

انرجی ڈرنک ریڈ بل مت پئیں ورنہ آپ کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے،16سے 50سال کی عمر کے درمیان افراد کو ریڈ بل پلائی گئی تو ان کی کیا حالت ہوگئی؟نتائج نے سائنسدانوں کے ہوش اڑا دئیے

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یو این پی) اگر آپ انرجی ڈرنک ریڈ بْل پینے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر یہ ہے کہ اسے پینے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے اس سلسلے میں تجربہ کیا اور دیکھا کہ ریڈ بْل اور اس طرح کے انرجی ڈرنک پینے سے دل کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جن میں QT سینڈروم پایا جاتا ہے ان میں انرجی ڈرنک کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے 16 سے 50 سال کے

درمیان افراد کو شوگر فری ریڈ بْل کے دو کین پلائے اور اس کے بعد ان کے خون کا نمونہ لیا۔تمام افراد کابلڈ پریشر بڑھ گیا اور تین لوگ ایسے بھی تھے جن کی دل کی دھڑکن خطرناک حد تک تیز ہو گئی۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے تحقیق کار پروفیسر کرسٹوفر سیمسیرین کا کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کی وجہ سے تمام افراد بالخصوص نوجوانوں میں صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بہت ضروری ہے کہ ان سے پرہیز کیا جائے۔’’ ان کا دل کی صحت پر انتہائی خطرناک نتیجہ برآمد ہوتا ہے لہذا ان سے بچنا ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…