ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انار کے ذریعے 4قسم کے کینسر سے بچاؤ ممکن،جدیدطبی تحقیق میں حیران کن انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انار کسے پسند نہیں لیکن اب اس سے  متعلق تازہ انکشاف  یہ ہوا ہے کہ یہ دل کے امراض میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی بہت مفید ہے۔دوران تحقیق  معلوم ہوا ہے کہ انار کے اجزا اور رس سرطان پر کئی طرح سے حملہ آور ہوتے ہیں اور صحت مند خلیات (سیلز) کو نقصان نہیں پہنچاتے۔

اگرچہ اس پرمزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ انار ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیوں جو کہ کینسر کی وجہ بنتی ہے، کو روکتا ہے۔ماہرین کے مطابق انار میں کینسر سے لڑنے والا ایک اہم خامرہ (اینزائم) پیرا اوکسونیس ون (پی او این ون) آکسیجن کی کمی اور سوزش کو دور کرتا ہے جو ڈی این اے میں تبدیلی کی وجہ بنتے ہیں اور اس طرح کینسر کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیکھا گیا ہے کہ کینسر کے مریضوں میں پی او این ون کی بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے۔علاوہ ازیں انار کینسر زدہ خلیات کو بھی دیگر صحت مند حصوں تک پھیلنے سے بھی روکتے ہیں ساتھ ہی انار کا رس روزانہ پینے سے جسم میں سوزش اور جلن پیدا کرنے والے کیمیکل اور پروٹین کی بھی کمی واقع ہوتی ہے۔اسی بنیاد پر ماہرین کہہ رہے ہیں کہ انار کھانے سے چھاتی کے سرطان اور پروسٹیٹ غدے (گلینڈ) کے کینسر کو روکنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ ایک اور تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انار کا رس چھاتی کے سرطان کے پھیلاؤ کو 80 فیصد روکتا ہے۔دوسری جانب تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پھیپھڑے اور بڑی آنت کے سرطان کو روکنے میں بھی انار اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کےلیے انار کے اجزا کو تجربہ گاہ میں جانوروں پر آزمایا گیا تو دونوں امراض کی سرطانی رسولیاں دو تہائی حد تک کم ہوگئیں۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ انار کے موسم میں اس کا بالکل خالص رس پیا جائے جس میں کسی اور پھل کا جوس شامل نہ ہو اور نہ ہی اس میں مٹھاس ملائی جائے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ انار کے رس میں 100 طرح کے پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈںٹس پائے جاتے ہیں جو اسے سپر پھل بناتے ہیں۔اس لئے انار کا جب بھی موسم ہواس کا جوس ضرور استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…