بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا؟حیرت انگیز انکشافات، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی،کنٹریکٹس میں چند کمپنیز کو بار بار نوازا گیا،سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا،غلط بڈنگ اور غلط کنٹریکٹ کے خاتمے کیلئے ای سسٹم لائیں گے، جس کیلئے وفاقی کابینہ سے اجازت لیں گے، موٹروے کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جاری رکھیں گے ان کیلئے ٹوکن منی رکھی گئی ہے۔

وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے، تاخیر سے ان منصوبوں کی لاگت میں 3گنا اضافہ ہو گیا ہے، مواصلات کے منصوبوں کے کنٹریکٹس میں چند کمپنیوں کو بار بار نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات میں ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کے نظام متعارف کرائیں گے، چیئرمین این ایچ اے کے پاس بہت ساری گاڑیاں ہیں جن کی تفصیلات مانگ لی ہیں، منصوبوں میں تاخیر کیوں ہوئی اس پر آڈٹ کرایا جائے گا، چکدرہ کالام روڈ نہ بننے کی بڑی وجہ سیاسی اثرورسوخ ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو یہ ٹھیکہ دیا گیا، اب دیکھنا ہو گا کہ ایک منصوبہ ایک ارب کا تھا تو 25ارب کیسے ہو گیا،غلط بڈنگ اور غلط کنٹریکٹ کے خاتمے کیلئے ای سسٹم لائیں گے، ای سسٹم نافذ کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے اجازت لیں گے، تاخیر ہونے والے منصوبوں کی لاگت میں 40سے 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیرمملکت برائے مواصلات نے کہا کہ موٹروے کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جاری رکھیں گے، گزشتہ حکومت کے دور میں بہت سارے منصوبوں کیلئے ٹوکن منی رکھی گئی ہے۔ وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مواصلات کے 34منصوبوں میں تاخیر ہوئی،کنٹریکٹس میں چند کمپنیز کو بار بار نوازا گیا،سیاسی مداخلت پر امیر مقام کو ٹھیکہ دیا گیا، دیکھنا ہو گا کہ ایک ارب کا منصوبہ 25ارب کا کیسے ہو گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…