پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’اپنی عوام کیساتھ یہ سلوک قطعاً برداشت نہیں کروں گا ‘‘ لوگوں کے کپڑے نہ اتاریں گدھ نہ بنیں،ڈاکٹر زلوگوں کی خدمت نہیں کر سکتے تو یہ کام کریں اور گھر جائیں ، چیف جسٹس کے صبر کا پیمانہ لبریز ، سخت حکم جاری کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس نے نجی ہسپتالوں کو علاج کے نرخوں پر نظر ثانی کا حکم د یتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہسپتالوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ نفع کمانا نہیں ہونا چاہئے، لوگوں کے کپڑے نہ اتاریں گدھ نہ بنیں، ڈاکٹرز لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو ہسپتال بند کردیں‘ دل میں اسٹنٹ ڈالنے کے ایک لاکھ روپ وصول کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالتی حکم کے باوجود اضافی پیسے کیوں لئے جارہے ہیں‘

پی ایم ڈی سی نے جو طے کیا اس سے زیادہ کوئی وصول نہ کرے۔ اتوار کو نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق سپریم کورٹ از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے نجی ہسپتالوں کو علاج کے نرخوں پر نظر ثانی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال علاج کی قیمتیں خود کم کردیں۔ ڈاکٹر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو ہسپتال بند کردیں۔ مریضوں سے روزگار کا ایک لاکھ روپے وصول کرتے ہیں دل کے اسٹنٹ ڈالنے کے ایک لاکھ وصول کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالتی حکم کے باوجود اضافی پیسے کیوں وصول کئے جارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پی ایم ڈی سی نے جو طے کیا اس سے زیادہ کوئی وصول نہیں کرے گا۔ ایک مریض کا تیس دن کا بل چالیس لاکھ روپے کیسے بنا دیا۔ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ورنہ عدالت فیصلہ کریگی غریبوںکو بھی اچھا علاج کروانے دیں۔ عدالت نے ڈاکٹرز ہسپتال انتظامیہ کو اپنے چارجز پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا۔ نجی ہسپتال کیا صرف امیروں کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ کوئی عدالت نجی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی میں دخل نہیں دے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتالوں کا معاملہ سپریم کورٹ خود دیکھ رہی ہے۔ ہسپتالوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ نفع کمانا نہیں ہونا چاہئے، لوگوں کے کپڑے نہ اتاریں گدھ نہ بنیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…