جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کا خواب قوم نے دیکھا تھا اور کیا نیا پاکستان پچھلے پاکستان سے زیادہ سخت اور ظالم ہو گا،عمران اب کیا کرنیوالے ہیں؟ جاویدچودھری کاتجزیہ‎

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

انگریز کے دور میں ایک تھانیدار تھا‘ وہ نالائق تھا‘ وہ عموماً مجرم گرفتار نہیں کر پاتا تھا لیکن اس کے علاقے میں جب بھی چوری ہوتی تھی تو وہ سڑک پر چلتے کسی بھی شریف آدمی کو پکڑ کر اسے جوتے مارنا شروع کر دیتا تھا‘ وہ شریف آدمی اس سے اپنا جرم پوچھتا تھا تو تھانیدار کہتا تھا کسی بدبخت چور نے شہر میں ایک بار پھر چوری کر لی ہے‘ جوتے کھانے والا شریف آدمی کہتا تھا جناب چوری چور نے کی ہے لیکن آپ چور پکڑنے کی بجائے مجھے جوتے مار رہے ہیں‘

یہ کہاں کا انصاف ہے‘ تھانیدار جواب دیتا تھا میں اگر چور نہیں پکڑسکتا تو کیا اس کا مطلب ہے میں کسی کو جوتے بھی نہ ماروں۔ خواتین و حضرات ہماری حکومتیں بھی تھانیدار ہیں‘ 20 کروڑ لوگوں کے اس ملک میں صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں‘ گویا ایک ہزار لوگوں میں سے صرف پانچ لوگ ٹیکس پیئر ہیں‘ باقی ٹیکس چور ہیں لیکن حکومتیں ان ٹیکس چوروں کو پکڑنے کی بجائے ہمیشہ ٹیکس دینے والے‘ 15لاکھ ٹیکس پیئرز کو جوتے مارتی ہیں‘ آپ کو یاد ہو گا عمران خان نے ٹیکس کے بارے میں کہا تھا، عوام کا خیال تھا نئے پاکستان کی نئی حکومت پچھلی حکومتوں کی جوتا مار پالیسی جاری نہیں رکھے گی‘ یہ ٹیکس پیئرز کو رعایت دے گی اور ٹیکس چوروں کو پکڑے گی لیکن کل سے جو خبریں آ رہی ہیں ان سے یوں محسوس ہوتا ہے یہ حکومت ٹیکس پیئرز کو رعایت دینا تو دور یہ پچھلی حکومت کی ٹیکس رعایتیں بھی واپس لے رہی ہے اور یہ فکس ٹیکس کی شکل میں جوتوں میں بھی اضافہ کر رہی ہے‘ کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کا خواب قوم نے دیکھا تھا اور کیا نیا پاکستان پچھلے پاکستان سے زیادہ سخت اور ظالم ہو گا‘ ہم یہ سوال فنانس بل آنے تک موخر کرتے ہیں اور آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، ن لیگ کے تمام منصوبوں کا فرانسک آڈٹ شروع ہو رہا ہے‘ کیا ن لیگ اس آڈٹ کے بعد سیاست کر سکے گی‘ بلاول بھٹو نے کلثوم نواز صاحبہ کے جنازے میں شرکت کیلئے وفد بنا دیا‘ یہ نوجوان قائد کی ایک اور سیاسی میچورٹی ہے اور نواز شریف کی سزا معطلی کے کیس میں نیب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…