بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’بیگم صاحبہ! آپ نے سارا قصور میرا بنا دیا، جیسے میں ہی مجرم ہوں۔۔۔! بیگم کلثوم نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، نواز شریف نے ایسا کیوں کہا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر ہر کوئی دکھ کا اظہار کر رہا ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا پر بیگم کلثوم نواز کی پرانی تصویریں اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں، ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انٹرویو کے دوران بیگم کلثوم نواز کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ

بیگم صاحبہ! آپ نے سارا قصور میرا بنا دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو 2009ء میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ ہماری کبھی لڑائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ یہ بالکل سچ بات ہے کہ کیونکہ میرا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی بات بری لگی ہے تو میں خاموشی سے ایک طرف ہو جاتی ہوں، اس کے جواب میں میاں نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دیکھیں سارا قصور میرے پہ ڈال دیا ہے جیسے میں ہی مجرم ہوں، اس بات پر سب کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی کرتے ہوں کہ جب انہیں کوئی بات بری لگی تو یہ بھی چپ چاپ ایک طرف ہو جاتے ہوں، انہوں نے کہا کہ میری نیچر لڑائی والی نہیں ہے، میری کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی، جب پروگرام کے میزبان نے میاں نواز شریف سے پوچھا کہ سر آپ سے پوچھنا ہے کہ یہ صحیح کہہ رہی ہیں تو میاں نواز شریف نے کہا کہ ہاں کچھ کچھ صحیح کہہ رہی ہیں، جس پر ایک بار پھر قہقہے لگ گئے، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ آدمیوں نے کچھ کہنا بھی ہوتا ہے تو وہ ڈنڈی مار جاتے ہیں کھل کر نہیں کہہ سکتے، میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ بہت بردبار ہیں، تعاون کرتی ہیں، سمجھتی ہیں، کبھی کبھی سمجھاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…