بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز طویل عرصے سے بیمار تھیں ،پرسوں رات کو اچانک کیا ہوا اور پھر۔۔۔! والدہ کے انتقال کے بعد حسین نواز کی پہلی بار میڈیا سے گفتگو،افسوسناک انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)بیگم کلثوم نواز طویل عرصے سے بیمار تھیں ،پرسوں رات کو اچانک کیا ہوا اور پھر۔۔۔! والدہ کے انتقال کے بعد حسین نواز کی پہلی بار میڈیا سے گفتگو،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے حسین نواز نے والدہ کے انتقال کے بعد میڈیا سے پہلی بارگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پرسوں رات اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی،

اللہ کا حکم آ چکا تھا، ان کا بلاوا آگیا تھا، آج بڑے غم کا دن ہے۔ حسین نواز نے بتایا کہ کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہارلے سٹریٹ کلینک منتقل کیا گیاتھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم پرسوں رات اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادہ حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ہمراہ لندن سے پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ وہ میت کو لندن سے ہی رخصت کریں گے، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ، ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے کہا کہ جب میاں شریف کا انتقال ہواتھا تو نوازشریف نے اپنی جلاوطنی میں سعودی عرب سے ہی رخصت کیا اور تدفین کے لیے نوازشریف کو مشرف نے واپس آنے کی اجازت نہیں دی اب جب کلثوم نواز کی میت پاکستان لائی جائے گی تو حسن اور حسین نواز بھی لندن سے ہی اپنی والدہ کی میت کو رخصت کریں گے اور وہ پاکستان میت کے ساتھ نہیں آئیں گے ،حسن اور حسین نوازپر پاکستان کی عدالتوں میں مقدمات ہیں جن میں وہ اشتہاری ہے لیکن ابھی تک ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…