بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کیسے ملی؟والدہ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد وہ کس حال میں ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کیسے ملی؟والدہ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد وہ کس حال میں ہیں؟ افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر اڈیالہ جیل میں سننے کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز غمزدہ اور آبدیدہ ہو گئے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور

مریم نوازکو بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق خبر سرکاری ٹی وی سے ملی ،تب تک انہیں جیل حکام کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا،سب سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی اہلیہ اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سرکاری ٹی وی سے معلوم ہوئی ،والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی مریم نواز جیل میں آبدیدہ ہو گئیں جس کے فوراً بعد نواز شریف،،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کانفرنس روم میں بٹھا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ان کی رہائی کے لئے کام جاری ہے اورنواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کے لیے دستاویز بھی تیار کی جا رہی ہیں، دستاویزات کے مکمل ہونے کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے لیکرتدفین تک پیرول پر رہائی دیدی جائے گی۔بتایا جارہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گاجبکہ شہباز شریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہورہے ہیں اور وہ لندن سے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…