اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان نے ا فغانستان کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا،افغان حکام کی تصدیق،شدید لڑائی جاری درجنوں ہلاک و زخمی

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

کابل(آئی این پی)افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا گیا ہے،صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں، صوبہ قندوز میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے میں 15اہلکار جاں بحق جب کہ 18سے زائد زخمی ہوئے، شمالی افغانستان میں طالبان حملے میں جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 20ہے جب کہ اس کارروائی میں صرف 4طالبان مارے گئے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق

افغان طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ شمالی صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔افغان حکام نے تصدیق کی کہ طالبان نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع خام آب پر قبضہ کر لیا ہے، حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع کا کنٹرول طالبان نے حاصل کر لیا ہے۔دوسری طرف افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا اور 15 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہشتگردوں نے حملے میں دشت آرچی میں قائم چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی کہ طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکارہلاک اور18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو ہی طالبان نے شمالی صوبے سرائے پل کے صوبائی مرکز پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسزاورطالبان جنگجوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔صوبائی گورنرکے ترجمان ذبیح اللہ اماںی نے تصدیق کی کہ طالبان نے اتوار کی رات کو صوبے کے مرکز پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزید کمک نہیں بھیجی گئی تو صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں چلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ابھی تک صیحح تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…