اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف نے13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،تفصیلات جاری

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمن، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے تمام افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں،

تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔بیان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور اور مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ ان دہشت گردوں کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، تمام دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اورانہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دیگر دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمن، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…