منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو اہم ترین عہدے سے ہٹادیا گیا،ضیاء الرحمان کس اہم عہدے پر تعینات تھے اور کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات،تحقیقات شروع

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کیخلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے

کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھےان کیخلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائیگاکہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا ٗوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ٗوہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائیگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کیخلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…