اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اہم صوبے کی کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سندھ کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیااور نئی تنظیم سازی کے لئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی سر براہی میں 25 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے سندھ میں ایک ماہ میں دوبارہ تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے

سندھ کی تنظیم بشمول تمام ڈویژن،ضلعی اور دیگر تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔تنظیم سازی کے لئے ایک 25 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے چیئرمین سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سیکر یٹری سلیم ضیا ہوں گے ۔کمیٹی 30 روز میں کام مکمل کرے گی۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں اسد جونیجو،مفتاح اسماعیل، کھیئل داس کوہستانی،یاسین آزاد،زین انصاری،منور رضا،خواجہ طارق نذیر،علی اکبر گجر،ناصر الدین محمود،قمر زمان راجپوت،سید شاہ زمان شاہ،میر امان اللہ خان تالپور،سید آفتاب علی شاہ،حافظ صادق سمیجو،احسان احمد سومرو،امام دین کھوسو،ڈاکٹر درشن،خلیق الزمان راجہ انصاری،خالد شیخ،مہیش تالریجہ،سورٹھ تھیبو،پروین بشیر اور نیلم والگی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)انتخابات کے بعد سندھ میں غیر فعال ہوچکی تھی اور بڑے پیمانے پر سیاسی سرگرمیاں بھی نظر نہیں آرہی تھیں جبکہ کارکنان بھی تنظیمی کاموں میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے جس کے متعلق پارٹی قیادت کو کئی کارکنان کی جانب سے شکایت بھی کی گئی تھیں اس کے بعد پارٹی قیادت نے سندھ میں تنظیم سازی کا فیصلہ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سندھ کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیااور نئی تنظیم سازی کے لئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی سر براہی میں 25 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…