جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب کابینہ کا ایسا وزیر جس نے 5سال تک اپنی آدھی تنخواہ ڈیم فنڈ اور آدھی کینسر کے غریب مریضوں کو دینے کا اعلان کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے 5سال تک بطور صوبائی وزیر اپنی آدھی تنخواہ ڈیمز فنڈز اور آدھی تنخواہ ہر ماہ کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کیلئے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ لاہور کی چند سڑکوں پر رنگ بر نگی بتیاں لگانے کو ترقی کہتی ہے ‘ ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو

بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی‘ عمران خان نے صوبہ میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے ۔ سوموار کے روز اپنے دفتر میں وفود اور میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پاکستان کو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کے بوجھ تلے دبا کر اقتدار سے جانے والوں کو حکومت پر تنقید زیب نہیں دیتی. دس سال تک سیاہ و سفید کے مالک بنے رہنے والے بتائیں وہ چند ناکام اور سفید ہاتھی منصوبوں کے سوا کیا چھوڑ کر گیے؟ اس وقت پاکستان دفاعی بجٹ سے زیادہ سود کی رقم ادا کر رہا ہے سود کی ادائیگی کے بجٹ کا حجم چاروں صوبوں کے تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، پاکستان اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران ہے، ان شااللہ عمران خان کی کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور قوم مسترد اور ناکام عناصر کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے گی، تحریک انصاف باشعور اور اعلی تعلیم یافتہ کارکنوں کی جماعت ہے یہ کارکن تبدیلی کے ایجنڈے کے محافظ ہیں ان کارکنوں کے ہوتے ہوئے کوئی منفی پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہو سکے گا. انھوں نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کا ادارہ عوامی خدمت کا ایک بے مثال ادارہ ہے مقدمات کے برق رفتار فیصلوں کے لیے پراسیکیوشن کی حیثیت خشت اول والی ہے اس حوالے بہت جلد جامع پالیسی کا اعلان کریں گے لاہور کی چند سڑکوں پر رنگ برنگی بتیاں لگا کر یہ کہنا کہ پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے تو یہ ایک دھوکہ ہے جسے پنجاب کے عوام نے 25 جولائی کو مسترد کردیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…