ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹوئٹر ویب سائٹ مکمل ری ڈیزائن ،مزید کون کون سے فیچرز شامل ؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن (آن لائن)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش کی جارہی ہے، جس میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اب یہ سائٹ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔ اس وقت یہ ری ڈیزائن ہر ایک کو دستیاب نہیں مگر گزشتہ دنوں کپنی نے ایک ٹوئیٹ میں اس کی جھلک پیش کی تھی۔تاہم محدود تعداد میں صارفین ضرور

اس نئی ری ڈیزائن ویب سائٹ کو استعمال کررہے ہیں۔اور ایسا لگتا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے کچھ اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی دیا جائے گا جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔فی الحال اس نئے ڈیزائن کی آزمائش شروع ہوئی ہے اور صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…