ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں 1000 سال پرانی مسجد دریافت،مزید چھان بین جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسلام کی آمد کے بعد ملک بھر میں عقاید، روایات حتیٰ کہ فن تعمیر کے طریقوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ

امارات میں پرانی مسجد کے آثار العین کے مقام پرملے ہیں جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے قریب پانی کی نکاسی کی نالیوں کے ساتھ تین دیگر عمارتوں کے کھنڈرات بھی ملتے ہیں۔ اغلب امکان یہ ہے کہ یہ مسجد خلافت عباسیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ خلافت عباسیہ کا دور اسلام کا سنہری اور تاب ناک دور کہلاتا ہے۔ابوظہبی میں شعبہ ثقافت وسیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ العین میں ایک ہزار سال پرانی مسجد کی دریافت خطے کی تاریخی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔ اس مسجد کی دریافت کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اس دور کے انسانی طرز زندگی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ العین قصبیکی تاریخ 3000 سال پرانی ہے۔ وہاں پر ایک چھوٹا قلعہ اور کئی تاریخی عمارتیں اس کی عظمت رفتہ کی گواہی دیتی ہیں۔ اسلام کی آمد کے بعد اس علاقے کا طرز زندگی اور ماحول کافی بدل گیا۔ کھدائیوں سے مسجد کے کھنڈرات کے ساتھ پرانے برتن بھی ملے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ برتن وضو کے لیے استعمال کئے جاتے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…