لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں یونائیٹڈ موٹرز نے اپنی نئی گاڑی ’’براوو ‘‘ متعارف کرادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے کاروبار کا آغاز موٹر سائیکل سے کیا جس نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ یونائیٹڈ موٹرز نے اپنی نئی گاڑی 800cc’’براوو ‘‘ کو مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے ۔ یونائیٹڈ کمپنی کے مالک نے نجی رزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اس گاڑی میں بڑی گاڑیوں کی سہولیات موجود ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ اس میں پاور اسٹیرنگ ، لائے رم ، ایل سی ڈی ، پائور ونڈواور فولڈنگ سمیت تمام سہولیت موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ پاک پر یقین ہے کہ ہماری یہ گاڑی کامیاب ہو گی اور عوام میں مقبولیت بھی اختیار کر جائے گی ۔ براوو کی قیمت سے متعلق یونائیٹڈ کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ چونکہ میں فیچرز تمام بڑی گاڑیوں والے دیئے گئے ہیں اس لیے اس کی قیمت 8لاکھ 50ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ ہم نے اس گاڑی کو مڈل طبقہ کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے ۔



















































