جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

اربوں ڈالرز کی تجارت کی خواہش، ہم آپ کو یہ چیز دینے کو تیار ہیں ،ا یران نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رفیعی نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی ،اسلامی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں ،پاکستان کے ساتھ 5ارب ڈالر کے تجارتی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے اس کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ نظام بنانے اور ریلوے ٹریکس کی مرمت بھی ضروری ہے ۔ وہ ہفتہ کو کوئٹہ میں ایس پی ڈی ایف کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سیکنڈایرانی قونصل جنرل امیر حسین شاکری،رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ ،ممتاز قانون دان ملک محمدسلیم علی زئی ،پروفیسر نسیم اچکزئی ،ودود جمال بڑیچ، نوابزادہ ہارون رئیسانی ودیگر بھی موجود تھے۔ایرانی قونصل جنرل آغا محمدرفیعی کاکہناتھاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان مثالی ،اسلامی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں بلکہ دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ بھی دیاہے ،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کومبارکباد پیش کرتے ہیں ،ایران اور پاکستان کی عوام،حکمرانوں اور عسکری قیادت کے درمیان اچھے تعلقات ہیں بلکہ تجارتی تعلقات بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ،دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ سال دوطرفہ تجارتی حجم کو 5ارب ڈالرتک لے جانے کے عزم کااظہار کیاتھا اس کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے تجارت کے فروغ کیلئے بینکنگ نظام بنانے اور ریلوے ٹریکس کی حالت زار کو بہتر بناناہے از حد ضروری ہے ،دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد اور عوام کو ہوگا انہوں نے کہاکہ چاہ بہادر اور گوادر کی بندرگاہوں کو ملانے سے نہ صرف دونوں ہمسایہ برادراسلامی ممالک کو فائدہ ملے گا بلکہ یہ خطے کی معاشی تقدیر بھی بدلنے کیلئے کافی ہوگا ،انہوں نے کہاکہ

ہم تجارتی معاہدے میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کے خواہاں ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے کہ طویل سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان 2مزید کراسنگ پوائنٹس بھی بنائے جائیں اس سے لیگل کراسنگ اور قانونی تجارت کوفروغ حاصل ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام بین الاقوامی قوتوں کی سازشوں کی بدولت روکاہواہے ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کو مزید 1000میگاواٹ بجلی دینے کو بھی تیار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…