جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

نواز شریف اور مریم نواز لیگی حکومت میں جیل گئے ، حکومت دھاندلی کے ا لزامات پر تعاون کیلئے تیار،اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا لگایا گیا حیران کن ہے،نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں جیل گئے ،تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا،پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں،دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ؟، صرف سیاست کیلئے دھاندلی کے الزامات لگا ئے جارہے ہیں ،

لیگی حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ہم ملکی کشتی کو ساحل پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں،اپوزیشن ارکان کو چاہئے ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں، یقین دلاتے ہیں ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا لگایا گیا حیران کن ہے،نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں جیل گئے ،تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا،پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ؟۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ اپوزیشن یہ نہیں بتاسکی کہ کس چیز کی تحقیقات کی جائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ نہیں پتا کہ کہاں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ انتخابات میں کیا دھاندلی ہوئی ہے،اپوزیشن صرف سیاست کرنے کیلئے دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ احسن اقبال نے کبھی 30،35سال سے کم پالیسی کبھی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضوں کے حوالے سے معاملہ حل کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے ہیں پورے کریں گے، سی پیک کے تحت منصوبوں کو مزید موثر اور شفاف بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ہم ملکی کشتی کو ساحل پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو وہ عوام کو یقین ہوتا ہے کہ صحیح جگہ استعمال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار اخیال تھا کہ اپوزیشن اراکین تنقید کی بجائے ڈیم فنڈز میں رقم دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو چاہیے کہ وہ ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں، انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…