جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اب 10مر لے سے زائد گھروں کی تعمیر پر یہ کام لازمی کرنا ہوگا،حکومت نے بڑی پابندی لگانے کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نا صرف50لاکھ گھر بنائیں گے بلکہ نئے شہر بھی بنائیں گے، آئندہ 10مر لے سے زائد گھروں کی تعمیر پر دو درخت بنانا لازمی قرار، جلد پالیسی کا اعلان کر دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن بنانا عمران خان کی ہسٹری ہے، جو اس غلط فہمی میں ہیں کہ ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹ بن کر اسے ناکام بنائیں گے قوم ایسے غدار کو معاف کرے گی نا تاریخ۔

وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور50لاکھ گھر بنانے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کی تنقید پر افسوس ہے لیکن میں انکو کہتا ہوں کہ منصوبے کو قابل بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف ملک بھر میں50لاکھ گھر بنائے گی بلکہ نئے شہر بھی آباد کرے گی اور نوکریوں کا وعدہ بھی پورا کرے گی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جلد پنجاب کے عوام کو پانی سے متعلق خوشخبری دیں گے، 5سال کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں لوگوں ک صاف پانی میسر ہوگا۔ ملک میں پانی کے ممکنہ بحران اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ ماضی میں ڈیموں کا پیسہ کرپشن کی نذر ہو گیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پانی کے بحران کو بحران ہی نہیں سمجھا، یہ قوم اور ملک سے سخت زیادتی ہے لیکن تحریک انصاف نے مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا ہے اور اس سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کیا ہے اب قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانی اور تاجر برادری کو وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرانی چاہئے۔ صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہر ناممکن کام کو ممکن بنانا عمران خان کی تاریخ ہے جو اس غلط فہمی میں ہیں کہ ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹ بن کر اسے ناکام بنائیں گے قوم ایسے غدار کو معاف کرے گی نا تاریخ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…