بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پہلی بار پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا،بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے ۔جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی نائب وزیر تجارت کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ۔

عبدالرزاق داد نے کہا کہ سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کے وفد سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔پاکستان نے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار ہائیڈرو کیمیکل، فوڈ، زراعت اوردیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب کی جانب سے بہت بڑی سرمایہ کاری کی نوید دی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہاکہ سعودی عرب کے وفد نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اورخواہش مند ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے جائیں۔نواف سعید المالکی نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستانی تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں کریگا۔ سعودی سرمایہ کارپٹرو کیمیکل اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…