بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن ، دنیا کے کس مایہ ناز بلے باز نے حصہ بننے کا اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے کا اعلان کردیاہے ۔ہر گزرتے سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے اس کہکشاں میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بڑی لیگز میں سے ایک بن گئی ہے اور اس نے پاکستانی عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے،میں نے ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز دیکھے ہیں تاہم 2019میں یہ سب بدلنے جارہا ہے کیوں کہ میں بھی اب پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا ،میں مزید انتظار نہیں کرسکتا اور آپ سے وہاں ملاقات ہوگی،آپ کا شکریہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘ڈی ویلیئرز دور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ویلیئرز کو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق اے بی ڈویلیئرز تقریبا 3ہفتوں کیلئے دستیاب ہوں گے،34سالہ سٹار بلے باز ایونٹ میں 7میچز کھیلیں گے۔اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانیکا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف جنوری 2015 میں انجام دیا۔ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانیکا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری 16بالزاور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانیوالے بلے باز بھی ہیں۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…