بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

’’اگر کرکٹر نہ ہوتا تو شاید آج ریٹائرڈ فوجی ہوتا‘‘وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جب یہ بات کہی تو وہاں موجود پاک فوج کے جوان اور افسران کا کیا ردعمل تھا؟جانئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی گزشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے تقریر کو معروف صحافی عامر متین نے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خان بڑی اچھی تقریر کر لیتے ہیں آج بھی انہوں نے فی البدیہ تقریر بڑی اچھی کی اس میں فوج کا ولولہ بڑھایا ملک کو بھی اٹھایا ، لیکن میرا خیا ل ہے کہ ایسی تقریریں لکھی ہونی چاہئیں کیونکہ اس قسم کی بہت

سنجیدہ تقریبات ہوتی ہیں۔اور ان تقاریب میں نپی تلی باتیں کرنی ہوتی ہیں اس لیے اچھا ہوتا اگر عمران خان کے پاس لکھی ہوئی تقریر ہوتی تا کہ ایک دو لائن کی بھی غلطی نہ ہونے کی گنجائش نہ ہو۔ویسے عمران خان نے بہت اچھی تقریر کی۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری کے درمیان جو ایک فاصلہ تھا وہ ختم ہو گیا ہے اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاک فوج اور سول حکومت واقعی ایک پیچ پر ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز جنگ ستمبر کے دوران کا اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ 1965کی جنگ میں لاہور دشمن کے نشانے پر تھا اور خبر یہ پھیلی ہوئی تھی کہ بھارتی فوج کے چھاتہ بردار لاہور شہر میں اترنے والے ہیں ، ایسے میں لاہور کے شہریوں نے ٹھیکری (باری )پہرے دینے کا فیصلہ کیا تھا اور میرے کزنز نے بھی زمان پارک میں گارڈ ڈیوٹی دینے کافیصلہ کیا اور وہاں ایک مورچہ بنا لیا وہ عمر میں مجھ سے بڑے تھے۔ انکی دیکھا دیکھی میں بھی اپنے والد صاحب کی بندوق اٹھا کر مورچے میں گارڈ ڈیوٹی دینے کیلئے آگیا لیکن میرے کزنز نے یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا کہ تم ابھی چھوٹے ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے چھاتہ بردار تو نہ اترے تاہم پتہ چلا کہ میرے کزنز نے ہمارے ایک رشتہ دار پر غلط فہمی میں گولیاں چلا دیں اور وہ تو ان کے خوش قسمتی سے نشانے اچھے نہیں تھے اور ہمارے رشتہ دار بچ گئے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کرکٹ کی جانب نہ آتے تو وہ بھی آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتے ۔ عمران خان کی اس بات پر تقریب کے شرکا نے خوب تالیاں بجائیں اور آرمی چیف بھی مسکرااٹھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…