پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف حکومت نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش پنجاب ہاؤس کے بھی پرآسائش اندرونی مناظر کی ویڈیو جاری کر دی اور اسے عوام کیلئے کھول دینے کا اعلان کر دیا، دیکھئے بھوک، ننگ اور افلاس کے مارے غریب ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کا عالی شان محل

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف حکومت نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش پنجاب ہاؤس کے بھی پرآسائش اندرونی مناظر کی ویڈیو جاری کر دی اور اسے عوام کیلئے کھول دینے کا اعلان کر دیا، دیکھئے بھوک، ننگ اور افلاس کے مارے غریب ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کا عالی شان محل اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب ہاؤس کو بھی عوام کے لیے کھول دینے کا اعلان کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر عباس نے پنجاب ہاؤس کی ویڈیو جاری کی ہے اور

اس کے نیچے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہاں لوگ غرب اور بیماریوں سے خون تھوکتے ہیں، ننگ اور افلاس ملک کی اکثریت کا لباس ہو، 15 لاکھ سے زائد بچے بڑے شہروں میں بھکاری ہوں، تین کروڑ سے زائد جھونپڑیوں، کچے گھروں کے مکین یا بے گھر ہوں اور وہاں کے حکمران عظیم الشان محلات میں مست، دیکھیں پنجاب ہاؤس کے اندرونی مناظر پہلی بار۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک کا وزیراعظم ایک پرتعیش محل میں رہتا ہو تو وہاں کے صوبائی سربراہ بھی مغل شہنشاہوں جیسا رہن سہن ہی اپناتے ہیں، اسلام آباد میں پنجاب جیسی پرتعیش رہائش گاہ کا سالانہ خرچ کروڑوں روپے کا خرچا ہے۔ ایک طرف ملک کا سب سے بڑا صوبہ صحت، تعلیم اور پانی کی کمی جیسے مسائل میں گھرا ہوا ہے تو دوسری جانب اسی صوبے کا وزیراعلیٰ عوام کا پیسہ ذاتی آرام اور آسائش پر خرچ کر دیتا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی طرح اب پنجاب ہاؤس اور ملک بھر میں قائم دوسری شاہانہ سرکاری عمارات کو بھی عوامی مفادات کے لیے کھول دیا جائے گا۔ آپ پنجاب ہاؤس کے اندرونی حصوں کی تصاویر دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…