ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمیریوں پر مظالم،عمران خان نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا،مودی کو منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ صدر آزادکشمیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔ صدرسردار مسعود خان نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے

سیاسی و سفارتی شعور کو بیدار کرنے کے لئے آزادکشمیر حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں  کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…