منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

موروثی سیاست مسترد، تحریک انصاف کے گیارہ اہم رہنماء شیخ رشید کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے، دھماکہ خیز اعلان،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) پا کستان تحر یک انصاف را ولپنڈی نے این اے 60میں ضمنی انتخا ب کے لیئے شیخ راشد شفیق کو بطور پی ٹی آئی امیدوار مسترد کردیا ہے،اتوار کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے این اے 60کے امیدواران کا ایک غیر معمولی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں گیارہ امیدواران شریک ہوئے، ان میں چوہدری مصدق گھمن ، اعزاز آصف ملک، عارف عباسی، میجر انیس سلطان ، جاوید اقبال ستی، چوہدری محمد اصغر ، ظہیر اعوان ، قیصر میرداد،

محمد علی امین اور آفتاب قریشی شامل ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پارٹی چیئرمین کو ایک مشترکہ قرار داد پیش کی جائیگی جس میں تین نکات پر اپنے اتفاق رائے کا اظہار کیا جائے گا۔ تین نکات پر مشتمل یہ یاداشت میڈیا کو جاری کردی گئی ہے۔ اس میں باہمی اتفاق سے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان پارٹی امیدواران میں سے ہی ایک امیدوار منتخب کرے اور سب عہد کرتے ہیں کہ اس امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے۔ شیخ راشد شفیق کو بطور پی ٹی آئی امیدوار مسترد کردیا گیا ہے اور موروثی سیاست کی مذمت کی گئی ہے ۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا جائے جو امیدواران کا انٹرویو کرنے کے بعد بہترین امیدوار کا انتخاب کرے۔ امیدواران کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ این اے 60کے پارٹی ورکرز کا کنونشن منعقد کیا جائے ۔ جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمین/وائس چیئرمین کے امیدواران تحصیل و ضلع کے تمام تنظیمی عہدیداران ، مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز، آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے عہدیداراکو مدعو کیا جائے گا۔ اس کنونشن میں جہاں تمام فیصلوں کی تائید لی جائے گی وہیں پی ٹی آئی امیدوار کی این اے 60میں نامزد کی توثیق بھی لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…