منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

14 نومولود بچوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے بر آمد

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (این این آئی)بھارت کے شہر کولکتہ کے جنوبی علاقے سے خالی پلاٹ پر صفائی کے دوران تھیلی سے 14 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولکتہ پولیس کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ راجہ رام موہن رائے کے علاقے میں صفائی کے دوران

مزدوروں کو لاشیں ملیں۔ انہوں نے کہاکہ ان نومولود بچوں کی لاشوں کی برآمدگی کے معاملے میںاسقاط حمل کے آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان بچوں میں سے چند کی لاشیں مکمل تھیں جبکہ زیادہ تر لاشیں نامکمل تھیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ لاشیں کہاں سے آئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان لاشوں کو یہاں اس لیے پھینکا کیا گیا کیونکہ یہ جگہ ترک کی گئی ہے۔شہر کے میئر سوون چتر جی اور کمشنر پولیس راجیو کمار نے بھی جائے وقوع پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ٗواضح رہے کہ بھارت میں اسقاط حمل کے لیے 20 ہفتوں کی حد مقرر ہے ٗبھارت میں اس قانون کے مطابق 20 ہفتے کے حمل کے بعد تب ہی اسقاط ممکن ہو سکتا ہے جب ماں یا بچے کی جان کو خطرہ ہو۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ 20 ہفتے کے اسقاط کی پابندی میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریپ کا نشانہ بننے والی متاثرہ خواتین اکثر حاملہ ہونے کی تصدیق کرنے میں دیر کر دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…