منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اتوار کے بجائے جمعتہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی کی بحالی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے چترال سے

متحدہ مجلس عمل کے ممبر  قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے انہوں نے ایک اور قرار داد کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خورد و نوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو ں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانو ں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسارکیا ہے کہ لواری ٹنل ہر قسم کے تعمیراتی کام ہو نے کے باوجود اور سابق وزیر اعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتاہے اور ایک اور قرار داد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت اردو زبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دفعہ 62 ، 63 کو نہ چھیڑنے کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…