اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) العزیزیہ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت چھوڑ کر چلے گئے، کیس چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آج العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔
سماعت کے دوران ایک موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت چھوڑ کر چلے گئےاور کیس چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا میں نواز شریف کی مزید وکالت نہیں کرسکتا، میں اپنا وکالت نامہ واپس لے لوں گا، کورٹ افسر ہوں، عدالت کو ریکارڈ ٹیمپرنگ نہیں کرنے دوں گا، میاں صاحب کو بتا دوں گا کوئی اور وکیل کرلیں۔