اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر 2018ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت مہیا کر دی ہے اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ضمنی انتخابات کے مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی جو شیڈول کے مطابق یکم ستمبر 2018ء سے 15ستمبر 2018ء تک جاری رہے گی۔
لہذا ایسے تمام سمندر پار پاکستانی جن کانام پہلے سے ووٹرلسٹوں میں موجود ہے اور اسکا تعلق ایسے حلقوں سے ہے جہاں پر ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15ستمبر 2018ء تک کرائیں تاکہ 14 اکتوبر 2018ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی حق رائے دہی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے استعمال کر سکیں ۔