پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عرب شیخوں اور شہزادوں کی شکار کیلئے پاکستان آمد تحریک انصاف کی حکومت نےآتے ہی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عرب شیوخ کو شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کا ہے،وفاقی حکومت صرف علاقوں کاتعین کرسکتی ہے،شکاری پر پابندی ہماری پارٹی کی پالیسی ہے،اس کیلئے ہمارے دور میں خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی عائد کر دی تھی۔جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری

نے کہا کہ عرب شیوخ کو نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق مداخلت نہیں کرسکتی،وفاقی حکومت اوردفتر خارجہ صرف صرف شکار کیلئے علاقوںکا تعین کر سکتی ہے،ہماری پالیسی کے تحت شکار پر پابندی عائد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میںشکار کے حوالے سے پچھلی حکومت نے قطر سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اس کی تفصیلات معلوم کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خارجہ پالیسی کے حدود و قیود کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں عرب شیوخ کو شکار کیلئے علاقے مختص ہو،یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،اس پر پابندی ہونی چاہیے،نایاب پرندے ختم ہو رہے ہیں،ملک کو عرب شیوخ کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے چیف جسٹس خود قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں،شکار پر پابندی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں خارجہ پالیسی کے حدود و قیود کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں عرب شیوخ کو شکار کیلئے علاقے مختص ہو،یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،اس پر پابندی ہونی چاہیے،نایاب پرندے ختم ہو رہے ہیں،ملک کو عرب شیوخ کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔عدالت نے41 لائسنسز جاری کیے۔سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں شکار کے حوالے سے وفاقی حکومت نے قطر والوں سے معاہدہ کررکھاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…