بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عازمین حجاج کو بیماری سے بچانے کیلئے جراثیم کش احرام کا منصوبہ تیار ،یہ احرام پاکستان کے کس شہر میں بنائے جائینگے؟حیران کن انکشاف

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،اسلام آباد(آن لائن،این این آئی)عازمین حج اور عمرہ معتمرین کو بیماریوں سے بچانے کے لیے مستقبل میں جراثیم کش احرام تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے احرام کی تیاری ایک سعودی بزنس مین حمد ال یامی کا آئیڈیا ہے جو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں تیار کیے جائیں گے۔مین حمد ال یامی کو یہ آئیڈیا اخبار میں ایک خبر پڑھ کر آیا۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ اْم القریٰ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مسجد الحرام میں بچھے قالینوں پر چاندی کے نینو اجزاء کی تہہ چڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے جراثیم کی افزائش نہیں ہوسکتی۔تاہم جراثیم سے بچنے کے لیے چاندی کا استعمال پرانا طریقہ ہے۔ہر سال لاکھوں افراد عمرہ اور حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں جہاں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔یہ خبر پڑھ کر ال یامی کو نینو ٹیکنالوجی کے تحت احرام کی تیاری کا خیال آیا اور انہوں نے معلومات حاصل کرنا شروع کیں۔ دبئی میں ایک جرمن فیشن ڈیزائنر سے ان کا رابطہ ہوا جس نے انہیں جراثیم سے پاک کش احرام بناکر دیئے جن کی فروخت کا آغاز 2017 میں حج کے دوران پہلی بار ہوا۔انہیں مزید سستا بنانے کے لیے ال یامی نے پاکستان کے شہر فیصل آباد کا رخ کیا جہاں انہیں یہ احرام مزید مناسب قیمت پر بنانے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے قبول کرلی۔گورنر مکہ کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر عمل شروع ہوگیا اور 2030 تک تمام عازمین کو جراثیم سے پاک احرام دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب حج 2018ء کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفات پانے والے 40 پاکستانی عازمین کا تعلق سرکاری سکیم ٗ17 کا تعلق نجی حج سکیم سے ہے۔ مکہ مکرمہ میں 38، مدینہ منورہ میں 7، منیٰ میں 7 اور میدان عرفات میں 4 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایک حاجی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوا ٗ 56 پاکستانی طبعی اموات کا شکار ہوئے۔ متوفین کو حجاز مقدس کے قبرستانوں میں ان کے ورثاء کی اجازت سے سپرد خاک کر دیا گیا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…