ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

معروف کرکٹر نے بیوی کو جہیز نہ لانے پر تشدد کر کے گھر سےنکال دیا اہلیہ عدالت پہنچ گئی، خاتون مجسٹریٹ نے کرکٹر کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی کرکٹر مصدق حسین پر اہلیہ نے جہیز نہ لانے پر تشدد کرنے اور گھر سے نکال دینے کا الزام عائد کیا ہے۔22سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کیلیے ٹیم کا حصہ بھی ہیں، انھوں نے 6سال قبل اپنی کزن شرمین سمیرا اوشا سے شادی کی تھی۔ ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ روزینہ خان نے اوشا کی شکایت پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا، وکیل ریاض الکریم کا کہنا ہے

کہ مصدق نے دس لاکھ ٹکا جہیز کی مد میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے میری موکلہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور 15اگست کو گھر سے بھی نکال دیا۔دوسری جانب کرکٹر کے بھائی مبصر حسین مون نے کہاکہ شادی کے بعد سے ہی دونوں میں ناچاقی پیدا ہوگئی تھی، میرے بھائی نے 15 اگست کو طلاق کے کاغذات بھیجے تاہم وہ نکاح نامے میں درج رقم سے زائد کا تقاضا کررہی تھیں جس کے بعد جھوٹے الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…