مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف،پلان کس نے بنایااور بھارتی وزیر اعظم کو کس طرح مارا جانا تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں

28  اگست‬‮  2018

نئی دلی(اے این این ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے 5 ریاستوں میں ما ؤنواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ما ؤنواز باغیوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

جس کے بعد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں ما ؤنواز باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بعض شواہد، ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ (ایل ڈبلیو ای) کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس قتل کے 7 مجرمان عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ پولیس نے ما ئقنواز نظریے کے حامی نامور انقلابی مصنف وراورا را اور ان کی صاحبزادی کی پونے میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ وراورا را اور ان کی صاحبزادی کے ما ئقنواز باغیوں سے رابطے ہیں۔پولیس نے پونے میں دیگر صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نامور بزنس اخبار اور تیلوگو زبان کے صحافی کے گھر پر بھی چھان بین کی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور چھان بین کی۔مہاراشٹرا پولیس نے دعویٰ کیا کہ ماؤ نواز باغیوں نے دلت اور اونچی ذات کے درمیان تنازعہ پیدا کیا جس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…