پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کیلئے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی ) ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے کہا ہے کہ برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کر وں گا ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نیایران کے قومی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور

میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر مذاکرات کئے جائیں گے.یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کہا تھا کہ نئے دور میں ایران اور پاکستان کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہوں گے۔قبل ازیں جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپان کے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک جاپان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کازیوکیناکانے جاپان کی معاونت سے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…