ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات کے دوران خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے رہنما شہید ہارون بلور کے حلقے میں ضمنی انتخابات،اے این پی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے78پشاور کیلئے ضمنی انتخابات میں شہید ہارون بشیر بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ خالی ہونے والی مزید 5نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ،

اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک ، ایمل ولی خان ، خورشید خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومتوں کی تشکیل کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پرامیدواروں کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق پی کے7سوات کیلئے وقار احمد خان،پی کے44صوابی کیلئے غلام حسن،پی کے53مردان کیلئے احمد بہادر خان، پی کے61نوشہرہ سے پرویز احمد خان اور پی کے63سے شاہد خٹک کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات کے لئے خیبر پختونخواہ کی6سیٹوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی کے 7سے وقار احمد پی کے 44سے غلام حسن پی کے 53سے احمد بہادر پی کے 61سے پرویز احمد خان، پی کے 64سے شاہد خٹک اور ہارون بلور کی شہادت پر انتخابات ملتوی ہونے ولاے حلقے پی کے 78سے ہارون بلور کی بیوہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…