جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے ،نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد ،چین کی حکومت کی بڑی خواہش سے آگاہ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خصوصاً زراعت کے شعبہ میں ترقی بارے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات پیر کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

چینی سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے صدر شی جن پنگ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خاص طور پر زراعت کے شعبہ میں ترقی کے حوالہ سے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خصوصاً زراعت کے شعبہ میں ترقی بارے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات پیر کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…